the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

چونکہ کائنات  کی وسعتیں بے پائیاں ہیں، علم ہیئت کے زیادہ تر ماہرین کی یہی رائے تھی کہ اِن وسعتوں میں کہیں نہ کہیں زمین جیسا کوئی دوسرا کرہ ارض ہوگا۔

تاہم، سویڈن کی ’اُپسالا یونیورسٹی‘ کی جانب سے تشکیل کردہ ایک کمپیوٹر ماڈل سے پتا چلا ہے کہ ہمارا کرہ ارض شاید واحد جگہ ہے جہاں زندگی موجود و قائم ہے۔

علم فلکیات کے ماہر، ایرک زکرسن نے اس معاملے پر کہ دنیا کس طرح وجود میں آئی، اب تک کا سارا انسانی علم و دانش اکٹھا کیا، جس کا آغاز ’بِگ بینگ‘سے ہوا اور اب تک کی ساری معلومات جمع کرکے ایک طاقتور ترین کمپیوٹر کے حوالے کی۔

کمپیوٹر نے ٹھوس طریقہ کار اپنانے کے باوجود وہی کچھ بتایا جس کا ہمیں پہلے سے علم تھا کہ کائنات میں 700 تقریباٍ سنکھ در سنکھ (یا 7 کے بعد 20 صفر) سیارے ہیں۔

جو حساب غیر متوقع تھا وہ یہ ہے کہ امکان اِسی بات کا ہے کہ زمین ہی ایک  مختلف النوع کرہ ہے، جو



بیشمار ناقابلِ رہائش اور مردہ دنیاؤں میں واحد مقام ہے جہاں زندگی موجود ہے۔

علم طبیعیات کے قوانین اور تسلیم شدہ دانش کو مدمظر رکھتے ہوئے، مطالعے میں اس بات پر نظر دوڑائی گئی کہ سیارے کس طرح وجود میں آئے۔ یوں لگتا ہے کہ یہ عمل محض سیاروں کے وجود میں آنے کی دلیل دیتا ہے، جہاں کسی نہ کسی انداز سے زندگی کے آثار قائم رہ سکتے ہوں۔

قرینہ قیاس احتمال یہی ہے کہ صرف ہماری کہکشاں اور ’ملکی وے‘ میں ہمارے سیارے کی قسم کے تقریباً 50 ارب سیارے ہوں گے۔ تاہم، زکرسن کے ماڈل کے مطابق، زمین ایسا گورکھ دھندا ہے جس کی ترتیب کسی نقص کی بنیاد کا پتا دیتی ہے۔

سائنس داں کہتے ہیں کہ اگر مزید تحقیق یہ ثابت کر بھی دے کہ یہ نظریہ درست نہیں، پھر بھی یہ کہنا مشکل ہوگا کہ ہماری طرح کے سیارے شاذ و نادر بنتے ہیں جو کہ ایک دوسرے سے بے انتہا دور واقع ہیں۔

یہ نیا مطالعہ آن لائن شائع ہوا ہے، جسے ’دِی اسٹروفزیکل جرنل‘ کو پیش کیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.